پرائیویٹ آرگنائزرکونیاحج کوٹہ نہیںملے گاسیکریٹری مذ ہبی امور

سرکاری اسکیم کے تحت حج پروازوں کے شیڈول کوحتمی شکل دیدی گئی ،چوہدری اعظم


Jahangir Minhas September 03, 2012
سرکاری اسکیم کے تحت حج پروازوں کے شیڈول کوحتمی شکل دیدی گئی ،چوہدری اعظم، فوٹو : فائل

وفاقی سیکریٹری مذہبی امور چوہدری اعظم نے کہاہے کہ پاکستان سے پہلی حج پرواز19ستمبرکواسلام آباد سے حجازمقدس جائے گی۔

پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزر کو منگل سے دوماہ کے ملٹی پل ویزے جاری کرنے شروع کردیے جائیں گے۔ ایکسپریس سے گفتگو کر تے ہوئے انھوںنے کہاکہ وزارت کی طرف سے سعودی حکومت کوخط لکھاگیا تھاکہ وہ پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزر کو ملٹی پل ویزے جاری کرنے کے احکامات صادرکیے جائیںجس کے بعدمنگل سے یہ ویزے لگنے شروع ہوجائیں گے تاکہ وہ سعودی عرب میںپرائیویٹ اسکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کی رہائش کابندوبست کرسکیں،سرکاری اسکیم کے تحت حج پروازوں کے شیڈول کوحتمی شکل دیدی گئی ہے ۔وزارت کے پاس رواںسال حج کوٹہ نہیںہے لہذا کسی حج گروپ آرگنائزرکورواںسال نیاحج کوٹہ فراہم نہیںکیاجائیگا۔سرکاری اسکیم کے تحت سعودی عرب میںحاجیوںکی رہا ئشی عمارتوںکی بکنگ کاعمل مکمل کرلیاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔