غیرپارلیمانی الفاظ استعمال نہیں کیے وڈیو منگوائیں نثار کا خط

متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،37صفحاتی خط:چیئرمین سینیٹ نے ویڈیوطلب کرلی


Iftikhar Chohadary November 06, 2013
متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،37صفحاتی خط:چیئرمین سینیٹ نے ویڈیوطلب کرلی. فوٹو: فائل

سینیٹ میں اپوزیشن کے بعض مخصوص سینیٹروںنے30اکتوبرکوسینیٹ کے اجلاس میںکن وجوہات کی بنا پرواک آؤٹ کرنے کاپروگرام بنایا۔

اس کی وضاحت وہی جانتے ہیںلیکن انھوں (مخصوص سینیٹروں)نے سیاسی مقاصدکے تحت میرے نام اورمجھے متنازع بنانے کی کوشش کی ۔ چیئرمین سینیٹ مذکورہ تاریخ کو ہونیوالے سینیٹ کے سیشن کی وڈیوریکارڈنگ منگوائیں اور اسے عام کرنیکاحکم دیں تاکہ لوگوںکوپتہ چلے کہ کس نے ہائوس کویرغمال بنایا یاغیرپارلیمانی رویہ اختیارکیا۔یہ باتیں وزیر داخلہ چوہدری نثارنے3نومبرکوچیئرمین سینیٹ کو 30 اکتوبر کے اپوزیشن کے بعض سینیٹروںکے رویے کے حوالے سے 37 صفحات پرمبنی خط جس میں 2 صفحات کاخط ہے جبکہ 35 صفحات پرمشتمل سینیٹ کے متعلقہ سیشن کی مکمل سرکاری کارروائی شامل کی ہے۔



انھوں نے چیئرمین سینیٹ کوجج بناتے ہوئے 4سوالات پوچھے ہیںجن کے مطابق کیا انھوں نے ایک بھی لفظ غیرپارلیمانی استعمال کیا؟حالانکہ وہ فریق تھے مگرجب بھی انھیںچئیرمین سینیٹ نے کہاوہ اپنی سیٹ پر بیٹھے؟کسی بھی سینیٹرکے بارے میںکسی قسم کاکوئی ایک بھی ذاتی ریمارکس دیا؟ اورکیا میں نے(وزیرداخلہ نے)ایوان میںایک مرتبہ بھی کے پی کے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی دوبارہ تصدیق کرانے سے انکارکیا؟۔وزیرداخلہ نے کہاکہ انکی کسی سے محاذآرائی نہیںمگرمیںسچ کے دفاع میں اپنی آخری سانس تک لڑتارہونگا۔آئی این پی کے مطابق چیئرمین سینیٹ نیئربخاری نے کشیدگی کاسبب بننے والے معاملے کی ویڈیوریکارڈنگ پی ٹی وی سے طلب کر لی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں