کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی

کراچی میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 22 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں جو 40 کلومیٹر تک بڑھنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter December 31, 2019
کراچی میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 22 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں جو 40 کلومیٹر تک بڑھنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات (فوٹو: ایکسپریس/فائل)

PESHAWAR: شہر قائد میں بدھ کو معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کوئٹہ کی شمال مشرقی سمت کی معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹے تک بڑھنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا کم سے کم پارہ دوسرے روز بھی 9 ڈگری ریکارڈ ہوا جب کہ واضح رہے کہ پیر کی صبح بھی کم سے کم پارہ 9 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔

منگل کو شہرکا زیادہ سے زیادہ پارہ مزید ایک ڈگری کمی سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 70 جبکہ شام کو 32 فیصد اور شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 22 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئیں۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر کے مطابق اگلے 2 روز کے دوران کم سے کم پارہ 9 سے 11 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، دن کے وقت موسم خشک اور قدرے خنک جبکہ رات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں