کوہ پیما اسد علی ارجنٹائن کی چوٹی ایکونکا گوا سر کریں گے

منزل کی جانب روانگی کے لیے پر عزم اسد علی میمن کے مطابق ان کو چوٹی سر کرنے میں21 دن لگیں گے۔


Zubair Nazeer Khan January 01, 2020
منزل کی جانب روانگی کے لیے پر عزم اسد علی میمن کے مطابق ان کو چوٹی سر کرنے میں21 دن لگیں گے۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن ارجنٹائن میں واقع برف سے ڈھکی 6 ہزار 962 میٹر بلندچوٹی ایکونکا گوا سر کرکے پاکستان کا جھنڈا لہرانے کی کوشش کریں گے۔

4 جنوری کو اپنی منزل کے جانب روانگی کے لیے پر عزم اسد علی میمن کے مطابق ان کو چوٹی سر کرنے میں21 دن لگیں گے جبکہ ہوائیں چلنے کی صورت میں درجہ حرارت منفی 40 تک ہوسکتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس مہم میں 10 لاکھ روپے کے مساوی اخرجات میں سندھ حکومت کے محکمہ کھیل نے3 لاکھ روپے کی اعانت کی ہے۔

واضح رہے اسد علی میمن نے23 اگست2019 کو روس کے جنوب میں جارجیا کی سرحد کے قریب ایشیا اور یورپ کو ملانے والے پہاڑی سلسلے میں برف سے ڈھکی یورپ کی سب سے اونچی6 ہزار 642 میٹر بلند چوٹی ماونٹ البرس سر کرکے پاکستان کا جھنڈا لہرایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں