فواد چوہدری نے معروف اینکر پرسن کو تھپڑ جڑدیے

مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک January 05, 2020
مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری کی ٹوئٹ

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ جڑ دیے۔

لاہور میں صوبائی وزیر محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے معروف اینکر پرسن کو تھپڑ جڑ دئیے، یوٹیوب پر فواد چوہدری کے حوالے سے ایک مبینہ ویڈیو کے تذکرے سے واقع پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں فواد چوہدری نے اینکر پرسن کو کہا ویڈیو مجھے بھی دکھاو جس پر اینکر پرسن نے ویڈیو دکھانے کے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا تو فواد چوہدری غصے میں آ گئے اور اینکر پرسن مبشر لقمان کو تین چار تھپڑ رسید کر دیے۔

بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ٹوئٹ کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |