سیکیورٹی اداروں اورپنجاب میں حملے کرکے حکیم اللہ محسود کی شہادت کا بدلہ لیں گے طالبان

پاکستان کے پاس ڈرون حملے کے حوالے سے پوری اطلاعات تھیں لیکن پاکستان امریکا کا غلام اور اس کی ایک کالونی ہے،عصمت اللہ


Reuters November 08, 2013
عام شہریوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر حملے نہیں کریں گے، عصمت اللہ شاہین۔ فوٹو: فائل

MUZAFFARABAD: کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں اورپنجاب میں حملے کرکے حکیم اللہ محسود کی "شہادت" کا بدلہ لیا جائے گا۔

طالبان شوریٰ کے سربراہ عصمت اللہ شاہین نے غیرملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیکورٹی فورسز، حکومتی تنصیبات، سیاسی رہنماؤں اور پولیس پر حملے کرکے بدلہ لیں گے، ہمارے اہم اہداف میں سیکیورٹی ادارے اور پنجاب میں حکومتی تنصیبات ہوں گی، ہمارے پاس پوری منصوبہ بندی ہے لیکن میں ایک بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ حملوں کے دوران عام شہریوں، بازاروں اور عوامی مقامات کو ہدف نہیں بنایا جائے گا اس لیے عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضروت نہیں ہے۔

عصمت اللہ شاہین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ڈرون حملے کے حوالے سے پوری اطلاعات تھیں لیکن پاکستان امریکا کا غلام اور اس کی ایک کالونی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں