فلپائن میں تاریخ کا بدترین طوفان متعدد افراد ہلاک 10لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقام پرمنتقل

طوفان کے باعث فلپائن کے 29 صوبوں سے 10 لاکھ افراد گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔


Reuters November 08, 2013
طوفان کے ساتھ ہی 275 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور 15 سے 19 فٹ اونچی لہریں ہوا میں بلند ہوئیں، فوٹو: اے ایف پی

فلپائن میں تاریخ کے بدترین طوفان ہیان نے تباہی مچا دی اور شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے جب کہ 10 لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑکر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔

فلپائن میں طوفان جیسے ہی صوبہ سمر اور لیٹی کے ساحلوں سے ٹکرایا اس کے ساتھ ہی 275 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں جب کہ 15 سے 19 فٹ اونچی لہریں بھی ہوا میں بلند ہوئیں ، طوفان کے نتیجے میں ان علاقوں میں مواصلات اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ،طوفان کے بعد صوبہ سمر کا زمینی راستہ ملک کے دیگرعلاقوں سے مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے۔

فلپائن میں آنے والا یہ طوفان دنیا کی تاریخ میں آئے 4 بڑے طوفانوں میں سے ایک ہے، طوفان کے باعث فلپائن کے 29 صوبوں سے 10 لاکھ افراد گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے جب کہ متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، طوفان دونوں صوبوں میں تباہی مچانے کے بعد اب شہر سیبو اور بوہول جزیرے کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں گزشتہ ماہ 7.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے، فلپائن کے بعد یہ طوفان جنوبی چین کے سمندر کی طرف بڑھے گا جہاں یہ مزید طاقت ور ہو کر ویت نام میں تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں