ایف بی آر نے ڈالر خریدنے والے 24 ہزار پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا

ڈالر خریدنے والے 9 ہزار 880 افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔، ذرائع ایف بی آر


عامر نوید چوہدری/ January 08, 2020
ایف بی آر نے کارروائی کیلئے لاہورکے ریجنل ٹیکس دفاترکو ڈالرز خریدنے والوں کی فہرستیں بھجوا دیں: فوٹو: فائل

ایف بی آر نے ڈالر خریدنے والے 24 ہزار پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے جن میں سے 9 ہزار سے زائد افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔

ڈالر خریدنے والوں کے لئے ایف بی آر نے شکنجہ تیار کرلیا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 18-2017 کے دوران ڈالرز خریدنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی ہے۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مالی سال 18-2017 کے دوران ملک بھر میں 24 ہزار افراد نے ڈالرز کی بڑے پیمانے پر خریداری کی۔ ان میں 9 ہزار880 افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔ ایف بی آر نے کارروائی کے لئے لاہور کے ریجنل ٹیکس دفاتر کو ڈالرز خریدنے والوں کی فہرستیں بھجوا دی ہیں۔

ایف بی آر نے ڈالر خریدنے والوں کو نوٹس جاری کرنے کی تیاری بھی مکمل کرلی ہے، جس میں ڈالر خریدنے والوں سے پوچھا جائے گا کہ ڈالر خریدنے کیلئے پیسے کہاں سے آئے؟۔ اگر ڈالر میں سرمایہ کاری کرنے والے فنڈز کے ذرائع کے حوالے سے ایف بی آر حکام کو مطمئن نہ کرسکے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بینکوں میں رقوم جمع کروانے اور نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ اور اہف بی آر کی جانب سے بینکوں سے بڑے کھاتے داروں کی تفصیلات حاصل کیے جانے کے بعد لوگوں نے بھاری رقوم بینکوں سے نکلوا کر ڈالرز، پاونڈز،یورو اور سونے کی خریداری میں سرمایہ کاری کی ،اس سرمایہ کاری سے بڑے پیمانے پر کالادھن سفید کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں