مردہ قرار دیے جانے کے بعد غسل کے دوران زندہ ہونے والی خاتون انتقال کرگئیں

رشیدہ بی بی کا انتقال صبح پانچ بجے ہوا، سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمی کوثر


ویب ڈیسک January 09, 2020
رشیدہ بی بی کا انتقال صبح پانچ بجے ہوا، سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمی کوثر - فوٹو: اسکرین گریپ

عباسی شہید اسپتال میں مردہ قرار دیے جانے کے بعد غسل کے دوران زندہ ہونے والی خاتون انتقال کرگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 50 سالہ رشیدہ بی بی کو گزشتہ روز عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفکٹ جاری کردیا تھا تاہم مردہ خانے میں خاتون غسل کے دوران زندہ ہوگئیں۔

اہل خانہ کے مطابق غسل کے دوران خاتون کے حرکت کرنے پر غسل دینے والی خواتین نے سردخانے سے دوڑ لگادی جب کہ خاتون کو کفن میں بھی لپیٹ دیا گیا تھا تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ رشیدہ بی بی انتقال کرگئی ہیں۔

عباسی شہید کی سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمی کوثر نے کہا کہ گزشتہ روز مردہ قرار دیے جانے کے بعد غسل کے دوران کھڑی ہونے والی خاتون رشیدہ بی بی انتقال کرگئی ہیں، رشیدہ بی بی کا انتقال صبح پانچ بجے ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں