اب کوئی بھی زبان ’’غیرملکی‘‘ نہیں رہی

 جاپانی موبائل ٹرانسلیٹر آپ کو دنیا کی43 زبانوں کے ترجمے کی سہولت فراہم کرتا ہے


ناصر ذوالفقار January 12, 2020
 جاپانی موبائل ٹرانسلیٹر آپ کو دنیا کی43 زبانوں کے ترجمے کی سہولت فراہم کرتا ہے

کسی دو افراد کے مابین با ت چیت یا گفتگو ''کمیونی کیشن'' کہلاتی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے سے بنا کسی رکاوٹ یا جھجک کے اپنے خیالات کی ترجمانی کرتے ہیں۔

اگر دونوں کو گفتگو کے الفاظ سمجھنے میں کوئی دشواری ہو یا تیکنیکی خلل واقع ہو، جب بات فون وغیرہ سے ہورہی تو کمیونی کیشن نامکمل اور ادھوری رہتی ہے۔ اگر صورت حال کے برعکس آپ کا مخاطب ایک اجنبی زبان بولتا ہے تو پھر تو مشکلات کہیں زیادہ بڑھ جاتی ہیں جس کے لیے آپ کو ایک عدد ترجمان درکار ہوتا ہے، جو کہ دونوں زبانیں بخوبی جانتا ہوں، لیکن اس طریقے میں بھی بس مقصد کی بات ہی ہوسکتی ہے۔

یورپ میں ترجمہ کرنے والی الیکٹرانی مشینوں کا تصّور نیا نہیں ہے۔ 60 ء کے عشرے سے وہاں ایک دوسرے ملکوں کی زبانیں میں گفتگو کے لیے کیکیولیٹر کی طرح کی ڈیوائس تھیں جن میں کم ازکم چھ زبانوں کو ترجمہ کے تبادلے کے لیے رکھا گیا تھا۔ فی زمانہ کیوںکہ ''ٹیلی کمیونیکیشن'' یا مواصلات کا دور ہے اور دنیا اب ایک ''گلوبل گاؤں'' بن چکی ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بدولت اطلاعات کا انقلاب آچکا ہے جہاں انٹرنیٹ پر دنیا بھر کی مختلف الانسل قوموں اور ان کی اجنبی زبانوں سے وابستہ پڑنا عام معمول کی بات ہے۔

اس ضمن میں سب سے پہلے سوفٹ ویئر ''یونیورسل ٹرانسلیٹر'' متعارف کروایا گیا تھا جو کہ دنیا کی 100 زبانوں میں ترجمہ کرتا ہے اس کے بعد گوگل نے اپنا آن لائن ''گوگل ٹرانسلیٹ'' لاؤنچ کیا جو کہ فوری ترجمے د نیا کی 90 زبانوں میں کرتا ہے۔ اس کے علاوہ روسی ویب سرچ انجن نے ''یانڈیکس ٹرانسلیٹ'' کے نام سے اپنا ترجمان رکھا ہوا ہے۔ کمال مہارت کے یہ ٹرانسلیٹزر تلفظ کی درستی کے لیے بولتے بھی ہیں۔ ان دونوں ترجمانوں کی مدد سے اب دنیا کی کسی بھی غیرملکی زبان کی ویب سائیٹس پر ''نیوز'' یا ''مضامین'' کا فوری طور پر ترجمہ کرایا جاسکتا ہے جوکہ درست ترین ہوتا ہے۔ فوری ترجمے کی سہولت انقلابی دریافت تھی لیکن اب بات اس سے کہیں زیادہ آگے بڑھ چکی ہے۔

حال ہی میں جاپانی ایجاد کاروں نے ترجمان مشینوں کے معاملے میں میں ایک بڑی جست لگائی ہے ترجمہ کرنے والی کمپیوٹرائز مشین کو اب ایک ''موبائل ٹرانسلیٹر'' میں بدل دیا جو کہ ہمہ وقت آپ کے ساتھ رہتا ہے اور ترجمے کے لیے فوری تیار ہے۔ اس ٹرانسلیٹر میں یورپی زبانوں کے ساتھ ایشیا میں بولی جانے والی تمام بڑی زبانوں کو بھی شال کیا گیا ہے جو کہ جاپانیوں کی بڑی کام یابی ہے۔ یہ ایجاد ایک انقلابی قدم ہے جس نے زبانوں کی رکاوٹوں اور مشکلات کو بہت حد تک کم کردیا ہے۔ جاپانی موجدوں نے دو ڈیوائس مارکیٹ میں متعارف کروائی ہیں۔ ان میں ایک "Elite Translate" اور دوسری "Muama Enence" کے نام سے ہے، جو بہت سرعت کے ساتھ عوام میں پذیرائی حاصل کررہی ہیں۔

تحقیق کاروں کے مطابق دیکھنے میں آیا ہے کہ 86 فی صد زبان سکھانے کے پروگرام غیرمؤثر اور بے سود ہوتے ہیں اور مطلوبہ خواہش وضرورت کے مطابق تقاضوں کو پور ا نہیں کرپاتے۔ تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ زبان سیکھنے کے کورسز جو طالب علم آن لائن کرتے ہیں ان میں 10 میں سے 9 شاگرد اپنے کورس کی تکمیل کے بعد حاصل نتائج سے ناخوش رہے ہیں جب کہ انہوں نے سیکڑوں نہیں ہزاروں روپے زبان سیکھنے کے کورسوں پر خرچ کیے ہوتے ہیں۔ اسی خامی یا کمی کے ازالے اور خوش اسلوبی سے خواہشات کی تکمیل کے خاطر ہی جاپانی ٹرانسلیٹر MUAMA Enence کو وجود میں لایا گیا ہے جو آپ کو بلاوجہ کے اخراجات اور الجھنوں سے بچاتا ہے اور اس سے اب آزادانہ رابطے کیے جارہے ہیں۔

عام سوچ رہی ہے کہ پردیس کے سفر میں مقامی لوگوں سے آزادانہ کھل کر گفتگو کی جاسکے اور ان سے سماجی و ثقاوتی امور پر بلاتکلف بات چیت کرنا آسان ہو! یقیناً یہ آپ کی بھی آرزو رہی ہوگی؟ اس نئے جاپانی ترجمان نے اب اس خواب کو ممکن کر دکھایا ہے جس کی مدد سے دنیا بھر کی چالیس سے زائد زبانوں کو سنا جاسکتا اور ان کا ترجمہ ممکن ہے، وہ بھی محض دو سوئچز دبانے اور چھوڑنے پر۔ اس میں اب نہ صرف آپ کا کسی غیرملکی زبان سیکھنے کی بور کردینے والی کلاسوں کو جوائن کرنا پڑے گا اور نہ ہی ان کے اخراجات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

وقت اور پیسہ دونوں بچائیں اور سفر میں وہ لسّانی مشکلات نہیں اور نہ ہی ناہمواریاں جو مسافروں کو شرمندہ کرتی تھیں۔ غیرملکی زبانیں روانی سے بولنے کے لیے اعلیٰ ہنرمندی کی صلاحیت درکار ہوتی ہے جوکہ ہر شخص میں نہیں ہوتی۔ کاروباری نقطہ نظر سے کسٹمرز سے ان کی لوکل زبان میں ہم کلام ہونا بڑا مفید اور کارآمد ہوتا ہے۔ ایسی اسمارٹ ڈیوائسز پہلے سے موجود ہیں جو یورپ کی مخصوص زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کرتی ہیں، ان میں چینی اور جاپانی کو بھی شامل کرلیا گیا ہے، لیکن حالیہ جاپانی ڈیوائس نے دنیا کی سب سے زیادہ زبانوں میں ترجمے کی سہولت پیش کردی ہے۔

٭ MUAMA Enence کیسے کام کرتا ہے؟

یہ ٹرانسلیٹر مشین آپ کے الفاظ، فقرے یا طویل جملے ڈیوائس پر ریکارڈ کرتی ہے اور ان تحریروں یا صوتی آوازوں کا ترجمہ کردیتی ہے جو کہ نہایت درست ہوتا ہے۔ اب اس کی مدد سے سوئچ 'A' کو دبائیں اور روک کررکھیں: اپنی زبان میں بولیں! اب سوئچ 'A' کو چھوڑ دیں: آپ کا ٹرنسلیٹر خود بخود آپ کی بات یا بیان کا ترجمہ غیرملکی زبان میں سناتا ہے اور آپ کا غیرملکی میزبان یا مہمان ترجمہ کی گئی بات کو اپنی بولی میں سن لیتا ہے۔ پھر سوئچ 'B' کو دبائیں اور روک کر رکھیں: آپ کے مخاطب دوست یا ملاقاتی کی بات کو ڈیوائس ریکارڈ کرتی ہے، اب سوئچ 'B' کو چھوڑنے پر مخاطب کا ترجمہ کرتی ہے اور سنادیتی ہے گویا مواصلات یا کمیونی کیشن مکمل ہوگئی۔ اجنبی اپنی زبان میں گفتگو سن کر حیران رہ جاتے ہیں اور خوشی سے اس کا جواب دیتے ہیں اور مقامی زبان میں جواب دے کر اجنبیت کے احساس کو بھی رفع کررہے ہوتے ہیں۔ چناںچہ ان کے مابین یہ اسمارٹ ڈیوائس ایک ترجمان کی طرح خدمات انجام دیتی ہے۔

سہل، تیز اور درست ترین صوتی آوازوں والی ترجمانی کرتا یہ جیبی ٹرانسلیٹر استعمال کے لیے نہایت موزوں ہے۔ جو زبانیں دوسری زبان سے تبادلے کے لیے اس میں انسٹال کی گئی ہیں وہ کامل ترین ہیں اور دوطرفہ فوری ترجمے کو قابل عمل بناتی ہیں۔ ٹرانسلیٹر بولے یا لکھے گئے پیغام کو سمجھتا ہے، جس کے نتیجے میں ترجمہ کرکے بولتا ہے جس میں غلط کمیونی کیشن کی گنجائش نہیں ہوتی۔ اسی لیے گرامر یا ہجّے کی وجہ سے سے ہونے والی شرمندگی کا خوف باقی نہیں رہتا۔ یہی وجہ ہے کہ اب یہ روزمرہ استعمال کی ایک مفید ڈیوائس بن چکی ہے، کیوںکہ اس سے پہلے کبھی اس طرح سے رابطہ نہیںکیا جاسکتا تھا۔ آپ درج ذیل غیرملکی زبانوںکا ترجمہ اپنی زبان میں کرواسکتے ہیں: انگریزی (برطانیہ۔ امریکا۔ آئرلینڈ)، چینی (مینڈرین: روایتی تائیوانی اور چینی مینڈرین ہانگ کانگ)، جاپانی، کوریائی، پرتگالی (برازیلی اور پرتگالی)، ہسپانوی (میکسیکن اور کیٹالین)، عربی، فرانسیسی (فرانس اور کینیڈا)، سوئیڈش، ہنگرین، چیک، پولش، ڈینش، انڈونیشین، تیگالوگ (فلپائنی)، مالی، بلغارین، کروشین، رومانی، نارویجین، یوکرائینی، ترک ، ویت نامی، سلویک، اٹالین، فنش، جرمن، روسی، یونانی، تھائی، ہندی، تامل اور تیلگو (انڈیا)۔ اگر آپ کے پاس اسمارٹ جاپانی ٹرانسلیٹر ہے توا ب کوئی بھی زبان ''فارن لینگوئج'' نہیں رہی!

عام لوگوں کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ وہ دوسری اجنبی زبانوں کے کورسسز اور بورنگ کلاسیں اٹینڈ کیے بغیر ان زبانوں کو اعتماد سے بول سکیں۔ جب آپ کہیں سمندر پار سفر پر ہوں دیارغیر میں ہوں تو اس کی ضرورت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے اور مقامی بولی سے ناوافقیت کے سبب ایک پریشانی بن کر آپ کی مشکلات میں اضافہ ہوجاتا ہے اور آپ مقامی لوگوں سے تسلی بخش رابطے سے محروم رہتے ہیں۔ اسی لیے زبانوں کی رکاوٹوں سے ہٹ کر آزادانہ تبادلہ خیال مسافروں کا ایک خواب ہی رہا تھا لیکن اب دنیا بدل چکی ہے جاپانی ٹرانسلیٹر نے اس بڑی رکاوٹ کو دور کردیا ہے۔ اب آپ اس ترجمان سے ساری دنیا ہی کی اہم زبانوں میں ان کے بولنے والوں س بات کرسکتے ہیں اور سمجھ سکتے ہیں۔

دنیا میں کہیں بھی اب غیرملکی دوستوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ مقامی یا غیرملکی لوگ آپ کے لب ولہجہ اور تلفظ کی وجہ سے آپ کا مذاق اُڑاتے ہیں اور آپ کی نقل کرنے لگتے ہیں جو کہ آپ ان کے نام وغیرہ لیتے ہوئے بولتے وقت ادا کرتے ہیں۔ یقینی طور پر سب ہی اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ زبان کا اختلاف دنیا کا بہت بڑا خلیج ہوتا ہے جب کہ آپ سمندرپار سفر میں ہوں۔ آپ نے بھی کبھی پردیس میں براہ راست سفر کے دوران شاپنگ کے وقت یا ٹیکسی کے حصول کے لیے بات کرتے ہوئے شرمندگی کا سامنا کیا ہوگا اور اعتماد کی کمی کے سبب شرمندگی محسوس کی ہوگی؟ تو پریشان ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے اس طرح کی صورت حال کا سامنا قریب قریب سب ہی کو ہوتا رہا ہے جو مطالعاتی جائزے سے آشکا ر ہوتا ہے۔

درست زبان نہ بولنے کی شرمندگی ایک فطری احساس ہے لوگوں کی اکثریت کو اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو دنیا کا سیاحتی سفر کرتے ہیں یا کیریئر کی تلاش میں ہوتے ہیں، لیکن سیاست داں اور کاروباری حضرات اس مسئلے کے حل کے لیے بہترین انتظام کرتے ہیں۔ وہ یہ ٹرانسلیٹر ساتھ رکھتے ہیں۔ یہ سچ ہے اسکے برعکس کہ وہ اپنے ساتھ ایک ترجمان یا انٹرپریٹر رکھیں یا اپنا بیش بہا قیمتی وقت اور سرمایہ زبانوں کے سیکھنے پر صرف کردیں۔ آپ کو بھی ایسا کرنے کی ضرورت نہیں، بس آپ کا اپنا فوری ترجمان کو کسی مخصوص جگہ نہیں بلکہ اپنی جیب میں رکھ کر گھومیں۔ کسی ترجمان پر رقم ضایع کرنے کی اب چنداں ضرورت نہیں رہی ہے۔

MUAMA Enence موُاِیما اِنینس: جاپان کی ایک ہائی ٹیکنالوجی ایجاد ہے جو آپ کو قریب قریب دنیا کی ساری اہم زبانوں میں گفتگو کرنے کی سہولت فراہم کررہی ہے، جس نے غیر اور بالکل اجنبی زبان بولنے والوں سے ہماری بات چیت کو ممکن بنادیا ہے۔ یہ موبائل جیسا ٹرانسلیٹر ہے جو نہایت کمپیکٹ اور استعمال میں دوستانہ ہے۔ یہ 30 سیکنڈ کے اندر اپنے کام کی انجام دہی کے لیے تیار اور روبہ عمل ہوتا ہے اور اجازت دیتا ہے۔ دنیا کی اہم ترین زبانوں سے ترجمہ کرنے اور بولنے کے ساتھ یہ ان کا ریکارڈ محفوظ بھی رکھتا ہے جس نے کثیرالذبانی مواصلات میں نئی سمتیں مقرر کردی ہیں۔ جاپانی اسٹیٹ آف دی ٹیکنالوجی کا یہ تازہ شاہ کار ہے جو بوقت ضرورت کہیں بھی مختلف زبانیں بولنے اور سمجھنے کی صلاحیت بڑھادیتا ہے۔

چاہے وہ کوئی مرد ہو یا پھر خاتون۔ یہ مختصر سائز اور ذہانت کا نمونہ ہے جس کی کارکردگی جھٹ پٹ مکمل ہوتی ہے۔ یہ پہلے پیغام سنتا ہے اور پھر ریکارڈ کرتا اور اس کا ترجمہ دنیا کی 43 زبانوں میں کرڈالتا ہے۔ اب اس ڈیوائس کی مدد سے سہولت کے ساتھ تیزترین مواصلاتی رابطے کے تصّور کو حقیقت میں بدل دیا گیا ہے۔ چاہے آپ سفر میں یا کاروباری بات چیت میں، ہر ایسی جگہ پر اس کا استعمال نہایت مفید اور موزوں ہے اور آپ کی جیب میں ہے۔ میوایما نے فوری تیز ترین ترجمان کے طور پر رابطے کو بے حد آسان کردیا ہے۔ اگرچہ یہ جدید ٹیکنالوجی سے مزّین ڈیوائس ہے اس کے باوجود اس کا آپریٹ کرنا بہت آسان ہے۔ اس ٹرانسلیٹر میں لکھنے کی سہولت بھی ہے۔ اس کی مقبولیت کا راز ہے بروقت ترجمہ، دوطرفہ عمل کے ذریعے تمام تبادلے والی بڑی زبانیں، استعمال میں نہایت آسان، جیب میں بہ آسانی سماجانے والا، چار دنوں کی بیٹری چارجنگ لائف، 1.5s ری ایکشن ٹائم، اونچی، جان دار آواز اور اعلیٰ کوالٹی والی ریکارڈنگ، وقت کی بچت اور مناسب قیمت جو ہر ایک کی دسترس میں ہے۔

ترجمان ڈیوائسز کو شروع میں مخصوص اشرافیہ کے لیے بنایا گیا تھا جیسے کہ سیاّح اور صحافی وغیرہ جو اکثر بیرونی سفر میں رہتے ہیں۔ اب ان ڈیوائسز ''میوایما انینس'' اور ''ایلیٹ ٹرانسلیٹ'' نے بڑی مقبولیت اور پذیرائی حاصل کرلی ہے۔ اب یہ سماجی کارکنوں اور رضاکاروں کی اولین چوائس ہے۔ جاپانی ٹرانسلیٹر مُوایماانینس کی قیمت 178 ڈالرز رکھی گئی ہے جو کہ پاکستانی 27590 روپے ہے جب کہ تعارفی طور پر اس کی قیمت آدھی کی گئی ہے جوکہ 89 ڈالر ہے یعنی 13750 روپے، جب کہ ایک یا ایک سے زائد ڈیوائسز کی خریدار ی پر مزید ڈسکاؤنٹ بھی دیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں