پاکستانی فلموں میں ٹیلی ویژن کے فنکاروں کی مانگ بڑھ گئی

وہ فنکار جو فلم انڈسٹری کے لیے ناپسندیدہ تھے اب وہ فلم انڈسٹری کے لیے ہاٹ کیک بن چکے ہیں۔


Pervaiz Mazhar November 10, 2013
پاکستانی فلموں کی کامیابی کے بعد بھارتی فلموں کا سحر اب ختم ہوتا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: کل تک فلم انڈسٹری کے لوگ ٹیلیویژن ڈراموں اور ان میں کام کرنیوالے فنکاروں، رائٹرز اور ڈائریکٹرز کو اہمیت نہیں دیتے تھے لیکن گزشتہ ایک سال کے دوران ٹی وی پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور فنکاروں نے فلم انڈسٹری کے حوالے سے سب کو حیران کر دیا۔

ان ہی لوگوں نے فلم انڈسٹری میں انقلاب برپا کر کے ثابت کر دیا کہ وہ بہت اچھا کام کر سکتے ہیں، ان پاکستانی فلموں کی کامیابی کے بعد بھارتی فلموں کا سحر اب ختم ہوتا جا رہا ہے، وہ فنکار جو فلم انڈسٹری کے لیے ناپسندیدہ تھے اب وہ فلم انڈسٹری کے لیے ہاٹ کیک بن چکے ہیں۔ ادکار شان نے بھی اپنی فلم میں ٹیلی ویژن کے فنکاروں کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں