سال 2019ء اینٹی کرپشن پنجاب کی 100 ارب کی ریکارڈ ریکوری

ریکوری میں تقریباً 96 ارب 72 کروڑ روپے کی لینڈ بھی شامل ہے


طالب فریدی January 12, 2020
ریکوری میں تقریباً 96 ارب 72 کروڑ روپے کی لینڈ بھی شامل ہے (فوٹو: فائل)

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سال 2019ء میں بدعنوان افراد سے 100 ارب 74 کروڑ روپے کی تاریخی ریکوری کرلی۔

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سال 2019ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سال 2019ء میں 100 ارب 74 کروڑ 37 لاکھ 10 ہزار روپے کی تاریخی ریکوری کی جس میں ایک سال کے دوران ایک ارب 56 کروڑ 71 لاکھ 70 ہزار روپے کی ڈائریکٹ ریکوری شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن نے ایک سال میں تقریبا 96 ارب 72 کروڑ 74 لاکھ 80 ہزار روپے کی لینڈ ریکوری کی جب کہ 2 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ 60 ہزار روپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری کی۔

محکمے کو ایک سال کے دوران 22 ہزار 940 شکایات موصول ہوئیں جس میں سے سابقہ شکایات سمیت 21 ہزار 950 شکایات کو ایک سال میں حل کیا گیا جب کہ ایک سال میں 5 ہزار 238 انکوائریاں لگائیں اور 4 ہزار 828 جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیا۔ اینٹی کرپشن میں مکمل چھان بین کے بعد 1340 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 1518 جاری کیسز کا فیصلہ ہوا۔

اینٹی کرپشن نے 869 چالان پیش کیے جب کہ 254 ریڈ کیے اور ایک ہزار 5 97 افراد کو گرفتار کیا جس میں 48 عدالتی مفرور اور 312 اشتہاری بھی شامل ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے کہا ہے کہ ہم کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، عوام 'رپورٹ کرپشن ایپ' پر کرپشن اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں افسران کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں