امریکا میں طوفان سے 12 افراد ہلاک 12سو پروازیں منسوخ

اوکلوہاما میں ایک شخص سیلابی پانی میں بہہ گیاجب وہ پھنسے ٹرک سے باہر نکل رہا تھا


خبر ایجنسی January 13, 2020
اوکلوہاما میں ایک شخص سیلابی پانی میں بہہ گیاجب وہ پھنسے ٹرک سے باہر نکل رہا تھا ۔ فوٹو : اے ایف پی

امریکی جنوبی علاقوں میں طاقت ور طوفان نے تباہی مچادی ہے جبکہ آندھی، طوفان اورسیلاب سے متعلق حادثات میں کم ازکم 11افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق متاثرہ افراد میں ایک پولیس آفیسر اور ایک آگ بجھانے والے عملے کارکن ہفتے کی صبح ٹیکساس کے علاقے لببوک میں اس وقت ہلاک ہوگئے جب انھیں ایک ٹریفک حادثے کے وقت امدادی کاروائی کے دوران ایک گاڑی نے ان کو ٹکرماردی۔ اوکلوہاما ہائی وے پیٹرول نے ہفتہ کے روز بتایا ہے کہ اوکلوہاما میں ایک شخص اس وقت سیلابی پانی میں بہہ گیاجب وہ پانی میں پھنسے ایک ٹرک سے باہر نکل رہا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق لوزیانا میں ایک تباہ حال ٹرالر سے ایک معمر جوڑے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ آئیووا میں ایک برف سے ڈھکی ہائی وے پر ایک شخص اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کی گاڑی الٹ گئی۔ٹیکساس سے اوہایو تک سیکڑوں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں، اوکلوہاما اور ارکنساس میں متعدد شاہراہیں سیلاب کی وجہ سے بند ہیں جبکہ شکاگو کے دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے 12 سو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔