اولمپک مشعل کے ساتھ خلا میں چہل قدمی

روسی خلابازوں اولگ کوتوو اور سرگئی ریزنسکی نے مشعل کو روشن کیے بغیر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کی


Express Desk November 10, 2013
اولمپک مشعل 123دن کے سفر میں 65ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سرمائی اولمپکس2014کی مشعل کولے کر2روسی خلابازوں نے خلا میں چہل قدمی کی ہے۔

روسی خلابازوں اولگ کوتوو اور سرگئی ریزنسکی نے مشعل کو روشن کیے بغیر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کی۔ روس کے شہر سوچی میں 7فروری 2014کو اولمپک مقابلوں کے شروع ہونے سے پہلے اولمپک مشعل 123دن کے سفر میں 65ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں