جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمزمیں فوج بھیجنے کی امریکی درخواست مسترد کردی

امریکا کا اتحادی ہونے کا مطلب ہر معاملے میں اس کا ساتھ دینا نہیں، ایران سے روابط ہمیشہ اچھے رہے ہیں،جو برقراررہیں گے


APP January 13, 2020
بعض سیاسی مسائل بالخصوص مغربی ایشیاکے مسئلے میں سیؤل اور واشنگٹن کے نظریات ایک نہیں، وزیرخارجہ کانگ کیونگ

جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمزمیں فوج بھیجنے کی امریکا کی درخواست مسترد کردی ہے۔

یونہاپ نیوزایجنسی کے مطابق جنوبی کوریاکے وزیر خارجہ کانگ کیونگ نے اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو میں کہاکہ جنوبی کوریا امریکا کا اتحادی ہے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ہرمعاملے میں امریکہ کا ساتھ دیں گے۔آبنائے ہرمز بھی ان معاملات میں ہے جن میں ہم امریکہ کا ساتھ نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہابعض سیاسی مسائل بالخصوص مغربی ایشیاکے مسئلے میں سیؤل اور واشنگٹن کے نظریات ایک نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران سے جنوبی کوریاکے روابط ہمیشہ اچھے رہے ہیں اوراب بھی ہماری کوشش ہے کہ یہ روابط اسی طرح باقی رہیں۔ جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز بہت ہی اہم اورحساس علاقہ ہے جہاں دنیا کا 1/6 حصہ تیل پیدا ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں