منور حسن فوج کیخلاف نفرت ابھاررہے ہیں متحدہ علما کمیٹی

فوج کے بہادر جوانوں کے بارے میں شرمناک رائے کا اظہار کرنیوالے ملک دشمن ہیں


Express Desk November 10, 2013
منور حسن کے اس بیان سے تمام پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں،سوچی سمجھی سازش ہے۔ علماء ۔ فوٹو: فائل

GILGIT: ایم کیوایم کی علماکمیٹی نے جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کے اس بیان کی کہ طالبان سے جنگ کرنے والاپاکستانی فوجی شہید نہیں ہیکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قراردیا ہے۔

علما کمیٹی نے ایک بیان میں سرزمین پاکستان کی سرحدوں کی دفاع کیلیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان و افسران کو خراجِ عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے وہ جوان اور افسران جو اپنے وطن کے دفاع کیلیے دہشتگردوں سے بر سر پیکار ہیں وہ پاکستان کے 18کروڑ عوام کے محافظ ہیں جو وطن عزیز پاکستان کی سربلندی کیلیے اپنی جان قربان کر رہے ہیں وہی دراصل شہید پاکستان ہیں اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت ایک ایک کارکن نہ صرف شہدائے پاکستان کو نہ صرف نذرانہ عقیدت پیش کر تے ہیں بلکہ ان کے درجات کی بلندی کیلیے خلوص دل سے دعا گو ہیں۔



کمیٹی نے مزید کہا کہ پاکستان دشمن عناصر کو شہید قرار دینے والے اور ان سے نبرد آزما پاک فوج کے بہادر جوانوں کے بارے میں اس شرمناک رائے کا اظہار کرنے والے نہ صرف ملک دشمن ہیں بلکہ وہ ان کی قربانیوں کاکھلا مذاق اڑانے کے مرتکب ہورہے ہیں۔ علماکمیٹی نے بیان میں یہ بھی کہا کہ منور حسین کا یہ بیان نہ صرف مسلح افواج کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے بلکہ انھوں نے پاک فوج کے خلاف نفرت کے جذبات کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے۔ ان کے اس بیان سے تمام پاکستانیوں کے سر نہ صرف شرم سے جھک گئے ہیں بلکہ وطن کے دفاع کیلیے جانوںکا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہیدافسران وجوانوں کے لواحقین کے دل بھی خون کے آنسو رورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں