گاؤں نہ چھوڑنے پر با اثر افراد نے مزدور کا کان کاٹ دیا

 غریب محنت کش پر اپنے ہی گھر سے بے دخل ہونے کے لیے دباؤ


Nama Nigar January 14, 2020
انکار پر ملزمان نے کلہاڑی ماردی، انسانی حقوق کی تنظیمیں سراپا احتجاج

انسانیت کی تذلیل، بااثر افراد نے گاؤں نہ چھوڑنے پر غریب مزدورکا کلہاڑی سے کان کاٹ دیا۔

جام صاحب تھانے کی حدود میں گاؤں دیہہ 6 اکرو میں بااثر افراد نے گاؤں نہ چھوڑنے اور اپنے کچے گھر میں رہنے والے مزدور عطا محمد ناریجو کا کلہاڑی مارکرکان کاٹ دیا۔ متاثرہ شخص نے میڈیا کو بتایا کہ مجھ پر ظلم کی انتہا کی گئی ہے۔ مجھے اپنے ہی گھرسے بے دخل ہونے کے لیے کہا جا رہا ہے جو سراسر ظلم ہے۔ اعلیٰ حکام انصاف فراہم کریں۔

دوسری جانب مزدور کا کان کاٹنے پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جام صاحب پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں