بھارت کوجولائی کی تجارت میں1549ارب ڈالرکاخسارہ

برآمدات14.8فیصدکمی سے22.4ارب اوردرآمدات7.6فیصد گھٹ کر37.9 ارب رہیں


Business Desk September 04, 2012
برآمدات14.8فیصدکمی سے22.4ارب اوردرآمدات7.6فیصد گھٹ کر37.9 ارب رہیں۔ فوٹو: اےایف پی/ فائل

بھارت کی برآمدات میں جولائی کے دوران 14.8 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بھارتی وزارت صنعت وتجارت کی جانب سے گزشتہ روزجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں بھارت کی برآمدات 22.4 ارب ڈالر رہیں جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4ماہ (اپریل سے جولائی) میںبرآمدات 5.06 فیصد کمی سے 97.6 ارب ڈالر رہیں۔

جولائی میں درآمدات 7.61 فیصد گھٹ کر 37.9 ارب ڈالر اور اپریل سے جولائی تک درآمدات 6.47 فیصد کمی سے 153.2 ارب ڈالر رہیں۔ اعدادشمار کے مطابق جولائی میں بھارت کا بیرونی تجارت میںخسارہ سال بہ سال 14.72 فیصد سے بڑھ کر 15.49 ارب ڈالر تک جاپہنچا جبکہ اپریل تاجولائی تجارتی خسارہ 55.55 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں