پی ٹی آئی کے لوگوں کے ساتھ پروگرام کرنے سے ڈرنے لگے ہیں ناز بلوچ

میں نے کاشف عباسی کا دفاع کیا، پیمرا نے پہلے شوکاز نہیں دیا، سینیٹر ولید اقبال


Monitoring Desk January 17, 2020
فیصل واوڈا سے استعفیٰ لیا جانا چاہیے، رانا تنویر حسین، ’’ کل تک ‘‘ میں گفتگو

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر ولید اقبال نے کہاکہ پیمراکاایک کوڈ آف کندکٹ ہے اس میں اس کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس کوڈ آف کنڈکٹ میں چینلز اور اس کے نمائندوں کا ہی سلسلہ ہوتا ہے ، کسی قسم کی بھی سزا دینے سے پہلے ایک پروسس ہوتا ہے جسے کہتے ہیں شو کاز اور اپنا موقف بیان کرنے دینے کا، مجھے پیمراکی کارروائی میں جونقص نظر آیاوہ یہ کہ انھوں نے کوئی شو کاز نہیں دیا۔

میراخیال ہے کہ کسی نے پیمراکوقانونی مشورہ دیا کہ اس کیخلاف کوئی بھی عدالت فورا اسٹے آرڈر دے دے گی،کل میںمولابخش چانڈیوکے ساتھ ایک پروگرام میںتھا انھوںنے کاشف عباسی پر بہت تنقیدکی کہ انہوںنے ٹوکا نہیں، میںنے کاشف عباسی کا دفاع کیاکہ انھوںنے چندبارٹوکا ہے کہ آپ وفاقی وزیرہیں، آپ کیا کررہے ہیں لیکن لوگوںنے اسے بہت محسوس کیاہے، پیمرا کے قانون کے مطابق ذمہ دارچینل ہی ہوتاہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنمانازبلوچ نے کہاکہ پرسوںجوواقعہ ہواہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، اگرکوئی میڈیامیں جاکراپنے تھیلے سے بوٹ نکال کررکھے توپہلی ذمہ داری تو اینکرکی ہے کہ وہ اسے روک لے فوراًکہے کہ بوٹ نیچے رکھیں یا آپ اس پروگرام میں نہیں بیٹھ سکتے یا بریک لے لیتے، وزیر اعظم نے ناراضگی کااظہارکیاہے اور وہ بضد ہے میں معافی نہیں مانگوں گا۔ان معاملات کے ہمارے معاشرے پردیرپا اثرات پڑیں گے، ہم اب پی ٹی آئی کے لوگوںکے ساتھ پروگرام کرنے سے ڈرنے لگے ہیں۔

ن لیگ کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ آپ نے بتایاکہ کاشف عباسی کاپروگرام بندکرنے کا حکم پیمرانے واپس لے لیاہے لیکن اسے پتہ چلتاہے کہ پیمرا کی ان سارے معاملات میں اپروچ کیا ہے، وزیر اعظم فیصل واوڈاسے استعفی بھی لیں اور انھیںاپنی پارٹی سے سسپینڈ بھی کریں۔ ایک ذمہ دارحکمران ہونے کے ناتے انھیں ایسا کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں