پی آئی اے نے ایف آئی اے سے کلیئر جعلی ویزا کے حامل 2 مسافروں کو پکڑلیا

ٹاسک فورس کی بروقت کارروائی سے پی آئی اے کو ہزاروں ڈالر جرمانے کی بچت ہوئی


/Waqaye Nigar January 17, 2020
ٹاسک فورس کی بروقت کارروائی سے پی آئی اے کو ہزاروں ڈالر جرمانے کی بچت ہوئی ۔ فوٹو : فائل

پی آئی اے ٹاسک فورس نے ایف آئی اے امیگریشن سے کلیئر جعلی ویزا کے حامل 2 مسافروں کو پکڑلیا۔

لاہور ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن جعلی ویزوں پر کینیڈا جانے والے 2 مسافروں کو نہ پکڑ سکی البتہ پی آئی اے ٹاسک فورس نے جعلی ویزے پر سفر کرنے والے دونوں مسافروں کو پکڑ لیا جو پی آئی اے کی پرواز پی کے 797 سے ٹورنٹو سفر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔





ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے ٹاسک فورس نے دونوں مسافروں کو پکڑ کر مزید تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔





واضح رہے ٹاسک فورس کی بروقت کارروائی سے پی آئی اے کو ہزاروں ڈالر جرمانے کی بچت ہوئی ہے، جعلی ویزے پر سفر کرنے کی صورت میں ایئر لائن کو کینیڈین حکام کی جانب سے بھاری جرمانہ ہونا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں