ٹنڈوالہیار عاشورہ کیلیے حفاظتی انتظامات سخت اسنیپ چیکنگ شروع

داخلی و خارجی راستوں پر پولیس چوکیاں قائم، امام بارگاہوں پر پولیس اور رینجرز تعینات


Nama Nigar November 12, 2013
اہلکاروںکی چھٹیاں منسوخ کر کے انٹیلی جنس کا جال بچھا دیا، ایس ایس پی نثار چنہ فوٹو : عرفان علی / ایکسپریس

محرم الحرام میں امن وامان کو بحال رکھنے کے لیے شہری کے داخلی و خارجی راستوں پر چوکیاں قائم کر کے سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ۔ تفصیلات کے مطابق عاشورہ کے قریب آتے ہی ٹنڈوالہیار شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس نے چوکیاں قائم کر کے سخت چیکنگ شروع کر دی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ضلع بھر میں تمام امام بارگاہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔



اس حوالے سے ایس ایس پی نثار احمد چنہ نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ محرم الحرام میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں، انھوں نے بتایا کہ عاشورہ تک پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے جو رینجرز کے ساتھ مل کر اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہی ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے رینجرز کے ساتھ ملکر انٹیلیجنس کا جال بچھا دیا ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف تمام معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ تمام امور کو دن رات میں خود چیک کررہا ہوں بلکہ خصوصا رات کو جلوسوں کی نگرانی کرتے ہوئے تمام امام بارگاہوں کا گشت کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔