عمران خان کے ہوتے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیںترجمان ن لیگ

تباہی کا سفر نہ رُکا تو پورا پاکستان خدانخواستہ لنگر خانے میں تبدیل ہوجائے گا ،مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک January 20, 2020
‎عمران خان نے پاکستان کوتباہی کےگڑھےکی طرف موڑ دیا، مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عمران خان نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو تباہی کے گڑھے کی طرف موڑ دیا ہے، عوام کو نواز شریف کے ترقی کرتے پاکستان اور نئے پاکستان کا فرق پتہ چل گیا، ان کی نااہل قیادت میں پولیو سے لے کر ڈینگی نے تباہی مچائی، گندم اور چینی میں اربوں روپے کمالئے، ان کی نااہلی کا رونا پیاز سے لے کر ٹماٹر کے نایاب ہونے تک ہر گھر میں رویا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، وہ دانستہ پاکستان کے قومی مفادات کا خون کررہے ہیں، وہ 14 فیصد مہنگائی اور تاریخی 11 ہزار ارب کا قرض لے کر نالائقی کا ریکارڈ قائم کرچکے، ان کی نالائقی کا سونامی پورے ملک کو تباہ کرچکا ہے، ‎تباہی کا یہ سفر نہ رُکا تو پورا پاکستان خدانخواستہ لنگر خانے میں تبدیل ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |