بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جولائی تا ستمبر837 فیصد اضافہ

خوراک مشروبات وتمباکو، کھاد، پٹرولیم، پیپراینڈ بورڈ اور ٹیکسٹائل کی پیداوار میں اضافہ، آٹوموبائل سمیت چندشعبے سکڑ گئے


Kamran Aziz November 13, 2013
ستمبر میں 12.76 فیصد ایل ایس ایم گروتھ، انجینئرنگ پراڈکٹس وآٹو موبائل کے علاوہ تمام شعبوں کی کارکردگی مثبت رہی۔ فوٹو: فائل

بڑی صنعتوں نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 8.37 فیصد کی شرح سے ترقی کی جس میں خوراک مشروبات وتمباکو، کھاد، پٹرولیم، پیپراینڈ بورڈ اور ٹیکسٹائل کے شعبوں نے نمایاں کردار ادا کیا۔

پاکستان بیورو شماریات سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر تک خوراک مشروبات وتمباکو کی پیداوار 18.81 فیصد اضافہ ہوا اور اس کا بڑے پیمانے کی پیداوار (ایل ایس ایم) گروتھ میں حصہ سب سے زیادہ 2.86 فیصد رہا جبکہ کھاد کے شعبے کی پیداوار 3 ماہ میں 44.56 فیصد بڑھی اور اس کا ایل ایس ایم گروتھ میں حصہ 2.18 فیصد رہا جبکہ پٹرولیم اور پیپراینڈ بورڈ کا حصہ 0.83 فیصد رہا جبکہ دونوں شعبوں کی پیداوار میں بالترتیب12.67 اور 19.73 فیصد کا اضافہ ہوا۔



ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار 2.45 فیصد اور اس کا بڑی صنعتوں کی مجموعی نمو میں حصہ 0.79 فیصد رہا، بہترکارکردگی کے حامل دیگر شعبوں میں فارما سیوٹیکلز، الیکٹرانکس، آئرن واسٹیل، لیدر پراڈکٹس و کیمیکل شامل ہیں مگر ربرپراڈکٹس، لکڑی کی مصنوعات، انجینئرنگ پراڈکٹس، آٹو موبائل اور غیردھاتی معدنی مصنوعات کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سال بہ سال 12.76 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا، اس دوران انجینئرنگ پراڈکٹس اور آٹوموبائل سیکٹر کے علاوہ دیگر تمام شعبوں کی کارکردگی مثبت رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں