گھارو 12روز سے لاپتہ خاتون کی لاش رشتے داروں کے گھر سے برآمد

قتل کےبعدلاش کودفن کردیا گیا تھا، علاقہ مکین سراپا احتجاج، گاڑھو کراچی شاہراہ پر دھرنا، پولیس کے چھاپے، 2 افراد گرفتار


Express News Desk November 13, 2013
پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مقامی کاشت کار کو حراست میں لے لیا ۔

BEIRUT: بوپارا شہر سے 12 روز قبل لاپتہ خاتون کی لاش رشتے داروں کے گھر سے برآمد، لاش کو زمین میں دفن کیا گیا تھا۔

علاقہ مکینوں کا گاڑھو کراچی روڈ پر دھرنا ، سڑک بلاک کردی، میرپور ساکرو پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 2 افراد کو حراست میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق بوپارا شہر سے 12 روز قبل لاپتہ ہونے والی 45 سالہ خاتون نگہت دختر عبدالعزیز پنجابی کی لاش ان کے قریبی رشتے داروں کی جھگی سے برآمد کرلی گئی، مذکورہ خاتون عرصے سے اپنے گھر میں تنہا رہتی تھی کہ اچانک لاپتہ ہوگئی۔



جس پر ان کے قریبی جاننے والوں نے تلاش شروع کردی،12 روز گزرنے کے بعد مذکورہ خاتون کی لاش ان کے قریبی رشتے داروں کی جھگی سے برآمد کرلی گئی، خاتون کو قتل کرنے کے بعد زمین میں دفن کیا گیا تھا، دوسری جانب واقعے کے خلاف سیاسی، سماجی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی گاڑھو روڈ پر دھرنا دیا جس کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل ہوگئی، ایس ایچ او میرپور ساکرو نے مظاہرین سے بات چیت کرکے احتجاج ختم کروایا، پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مقامی کاشت کار چوہدری شاہد اور ایک دوسرے شخص کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں