ننکانہ اور فیصل آباد میں 3 بچے شیطانی ہوس کا نشانہ بن گئے

شراب کے نشے میں دھت 5 اوباشوں کی 13 سالہ لڑکے سے بدفعلی، وڈیو بھی بناتے رہے


Numaindgan Express January 22, 2020
چک 357 گ ب میں مقامی اوباش اسلم نے 12 اور 13 سالہ لڑکوں سے زبردستی کی، مقدمہ درج فوٹو: سوشل میڈیا

ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں کوٹ سادھورام میں شراب کے نشے میں دھت پانچ اوباشوں نے گن پوائنٹ پر 13 سالہ لڑکے کو اپنی شیطانی ہوس کانشانہ بنا ڈالا، اس کی وڈیو بھی بناتے رہے۔

پولیس تھانہ صدر بچے کے والدکی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مدعی کے مطابق اس کے 13سالہ بیٹے کو ملزمان مدثر، عامر، طارق اور دو نامعلوم جو شراب کے نشہ میں دھت تھے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا،پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

فیصل آباد اور بچیانہ سے نمائندگان ایکسپریس کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر357گ ب میں اوباش نوجوان نے اسکول کے 2 کم سن طلبا کے ساتھ زبردستی بد فعلی کی ، 12سالہ اور 13سالہ بچے اسکول سے چھٹی کے بعد گھر آرہے تھے کہ مقامی رہائشی اسلم نے انھیں ڈرا دھمکا کر قریبی فصل کماد میں لے گیا اور ہوس کا نشانہ ، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں