بجلی بحران اور گیس قلت پر قابو پانے کیلیے 2 منصوبے متعارف

300 کیوبک میٹرتک گیس کے پلانٹ لگا کر گیس سلنڈروں میں فروخت کی جاسکے گی


Abid Hussain November 13, 2013
300 کیوبک میٹرتک گیس کے پلانٹ لگا کر گیس سلنڈروں میں فروخت کی جاسکے گی. فوٹو: فائل

پاکستان میں گیس کی قلت اورتوانائی کے بحران پرقابو پانے کے لیے وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان کونسل برائے ری نیوایبل انرجی ٹیکنالوجیزکے توسط سے 2منصوبے متعارف کرائے گئے ہیں۔

مذکورہ منصوبوں سے سرمایہ کاری کے فروغ اوربیروزگاری کوکم کرنے میںمدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق ویسٹیج سے کمرشل بایو گیس پیدا کرنے کامنصوبہ کمرشل بنیادوں پرشروع کیاجا سکتاہے جس سے 200 کیوبک میٹرسے300کیوبک میٹرگیس کے پلانٹ لگاکر گیس کوکمپریسر کے ذریعے سلنڈروںمیں بھرکر فروخت کیاجاسکے گا۔



یہ گیس پلانٹ چلاکرسرمایہ کاری کر کے ملک میںگیس کی قلت پرقابو پایاجا سکتاہے۔ اسی طرح پکرٹ نے چین سے 10میگاواٹ تک کی بجلی پیداکرنے کیلیے سولرپلانٹ امپورٹ کیاہے جومکمل طورپر ٹرانسفر ٹیکنالوجی کے تحت کام کررہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں