نہری پانی کی قلت کیخلاف دولت پور میں شٹر ڈائون ہڑتال

سیکڑوں آباد گاروں نے دھرنا دے کر قومی شاہراہ بلاک کر دی، گاڑیوں کی طویل قطاریں.


Nama Nigaran September 04, 2012
سیکڑوں آباد گاروں نے دھرنا دے کر قومی شاہراہ بلاک کر دی، گاڑیوں کی طویل قطاریںپی پی آئی فائل

PESHAWAR: نہروں میں پانی کی قلت کے خلاف دولت پور میں شٹر ڈائون ہڑتال، آباد گاروں نے قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیکر ٹریفک معطل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق دولت پور کے مکینوں اور آباد گاروں نے نہری پانی کی قلت کیخلاف پیر کی صبح شہر میں شٹر ڈائون ہڑتال کی اور سیکڑوں آباد گاروں نے دولت پور بائی پاس قومی شاہراہ پر عظیم انٹر کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیکر ٹریفک معطل کر دی،

جس کی وجہ سے دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، مظاہرین نے آبپاشی حکام کیخلاف نعرے لگائے، آباد گاروں نے الزام عائد کیا کہ لوند کی مائنر اور دولت پور مائنر میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں