واقعہ کربلا کی یاد شہر بھر میں ہزاروں سبیلیں لگ گئیں

پانی وشربت کی سبیلیں قناتوں سے بنائی گئیں،سبیلوں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا، بچے اور نوجوان سبیلوں کا خاص اہتمام۔۔۔


Nasiruddin November 14, 2013
محرم الحرم کے موقع پر پان منڈی میں بنائی گئی قدیمی سبیل سے لوگ پانی پی رہے ہیں۔ فوٹو: محمد نعمان/ایکسپریس

شہر میں واقعہ کربلا کی یاد ، محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے سلسلے میں ہزاروں مقامات پر پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں ان سبیلوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

ان سبیلوں میں پینے کے پانی کی ٹنکیاں اور مٹکے رکھے گئے ہیں شہر کے مختلف علاقوں نشترپارک، پرانی نمائش میٹھادر، مارٹن کوارٹر، پی آئی بی کالونی، ناظم آباد لیاقت آباد، کھارادر، سولجر بازار، ایمپریس مارکیٹ، گلستان جوہر، اورنگی ٹاؤن، لانڈھی، کورنگی، ملیر، کھوکھراپار، شاہ فیصل کالونی، گلبرگ، نیوکراچی، محمود آباد، ابوالحسن اصفہانی روڈ اور دیگر مقامات پر اہلیان محلہ اور مختلف تنظیموں کے تحت پانی اور شربت کی ہزاروں سبیلیں لگائی گئی ہیں یہ سبیلیں قناتیں اور ٹینٹ لگا کر بنائی گئی ہیں۔



ان سبیلوں کو برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا ہے بعض سبیلوں پر میوہ جات اور پھلوں کے شربت بھی رکھے جاتے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصاً بچے اور نوجوان سبیلیں لگانے کا اہتمام کرتے ہیں بچے سبیلیں لگانے کیلیے چندہ بھی جمع کرتے ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث سبیلیں لگانے کے رجحان میں کمی آئی ہے شہر میں لگائی جانے والی سبیلوں پر جلوس کے شرکا کیلیے نیاز حسین کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے اور 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے شرکا میں حلیم، بریانی اور دیگر کھانے پینے کی اشیا تقسیم کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں