ترکی میں اسکارف کے بعد خواتین کو پارلیمنٹ میں ٹراؤزر پہننے کی بھی اجازت دیدی گئی

گزشتہ ماہ ترکی کی پارلیمنٹ نے خواتین کو اسبملی میں اسکارف پہن کر شرکت کی اجازت دی تھی


Reuters November 14, 2013
حکراں جماعت کی قرارداد کو پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر منظورکرلیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ترکی کی پارلیمنٹ نے خواتین کو اسکارف پہن کر شرکت کی اجازت کے بعد ان کے اسکرٹ پہننے پر سے پابندی بھی اٹھا لی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترکی کی اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کی رکن سفک پوے نے پارلیمنٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی ایک ٹانگ مصنوعی ہے اور وہ اس سے قبل بھی پارلیمنٹ کی توجہ اس جانب مبذول کرا چکی ہیں کہ پارلیمنٹ میں خواتین کو ٹراؤزر پہن کر شرکت کی اجازت دی جائے لیکن پارلیمانی قوانین میں خواتین کے لئے اسکرٹ پہن کر شرکت کی لازمی شرط کی وجہ سے ان کی درخواست مسترد کر دی گئی جس پر ترکی کی حکمراں جماعت نے پارلیمنٹ میں خواتین کے ٹراؤزر پہننے کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی جسے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر منظورکرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ترکی کی پارلیمنٹ نے خواتین کو اسبملی میں اسکارف پہن کر شرکت کی اجازت دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں