پنجاب سندھ اور کے پی کے نے وفاق سے مزید 4لاکھ ٹن گندم مانگ لی

اگر اضافی گندم نہیں ملتی تو خیبر پختونخواہ کو پنجاب سے یومیہ آٹا سپلائی جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا


رضوان آصف January 28, 2020
اگر اضافی گندم نہیں ملتی تو خیبر پختونخواہ کو پنجاب سے یومیہ آٹا سپلائی جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔ فوٹوفائل

PARIS: پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت نے اپنے صوبوں میں آٹے کی دستیابی کو معمول پر لا نے اور مستحکم بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے مزید 4 لاکھ ٹن گندم کا مطالبہ کردیا ہے۔

پنجاب نے وفاق کو واضح کیا ہے کہ اگر اضافی گندم نہیں ملتی تو خیبر پختونخواہ کو پنجاب سے یومیہ آٹا سپلائی جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری فوڈ پنجاب نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی محکمہ پاسکو کے گوداموں میں سے 2لاکھ ٹن گندم پنجاب کو فراہم کرے کیونکہ پنجاب کے پاس اتنے وافر اسٹاکس موجود نہیں ہیں کہ وہ خیبر پختونخواہ کو یومیہ ڈیڑھ لاکھ تھیلے کی فراہمی جاری رکھے اور اپنی ضروریات بھی پوری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں