وزیراعظم کا نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلیے مختلف ناموں پر غور

جلد ناموں کو حتمی شکل دے کر نام قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو بھجوائے جائیں گے۔


آن لائن November 15, 2013
جلد ناموں کو حتمی شکل دے کر نام قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو بھجوائے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

جسٹس ریٹائر فخرالدین جی ابراہیم کے استعفے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلیے مختلف ناموں پرغور شروع کردیا ہے۔

جلد ناموں کو حتمی شکل دے کر نام قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو بھجوائے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے گزشتہ دنوں کویتی وزیراعظم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں خورشید شاہ کو چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر مشاورت کیلیے جلد خط لکھنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں کو بھی اعتماد میں لیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں