سن کے گاؤں میں آتشزدگی3کمسن بہن بھائی جاں بحق

لاشیں دیکھ کرماں پر غشی کے دورے، گاؤں میں صف ماتم بچھ گئی، گھر کا سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا، ملحقہ کئی مکان بھی جل گئے


Nama Nigar November 17, 2013
دیہاتیوں اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے،فوٹو: فائل

سن شہر کے نواحی گاؤں کے گھر میں آتشزدگی سے3 کم سن بھائی بہن جاں بحق ہوگئے، پورے گاؤں میں صف ماتم بچھ گئی، بچوں کی والدہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق سن کے قریب رنی کوٹ سے منسلک گاؤں شیر محمد کھوسو میں امیر علی کھوسو کے کچے مکان میں کھانا پکاتے ہوئے اچانک چولہے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کے باعث امیر علی کے 3 بچے 4 سالہ رشید ، 5 سالہ سکینہ اور8 سالہ بشیر بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ مکان میں رکھا تمام سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا۔



دیہاتیوں اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے، بے قابو آگ نے متاثرہ مکان سے ملحقہ دیگر گھروں کو بھی جلا ڈال، علاقہ مکینوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ جس وقت واقعہ پیش آیا امیر علی گھر میں نہیں تھا، اطلاع ملنے پر اس نے جلے ہوئے مکان سے اپنے بچوں کی لاشیں نکالی جنہیں دیکھ کر ماں پر غشی کے دورے پڑنے لگے اور گوٹھ میں سوگ کی کیفیت طاری ہو گئی۔ حادثے میں جاں بحق بچوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ٹی ایم او مانجھند نے متاثرہ گاؤںکا دورہ کیا اور ایم این اے ملک اسد سکندر خان کی طرف سے متاثرہ خاندان کو امدادی رقم ایک لاکھ روپے ادا کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں