حکومت سال میں ایک ہزارپناہ گاہیں تعمیرکریگی ڈاکٹر فردوس

فوکل پرسن کاآفس براہ راست وزیراعظم کے ماتحت کام کرے گا تاکہ سہولت کی راہ میں سرخ فیتے کی رکاوٹ آڑے نہ آسکے،معاون خصوصی


APP February 01, 2020
فوکل پرسن کاآفس براہ راست وزیراعظم کے ماتحت کام کرے گا تاکہ سہولت کی راہ میں سرخ فیتے کی رکاوٹ آڑے نہ آسکے،معاون خصوصی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ایک سال کے دوران ایک ہزار پناہ گاہیں تعمیرکریگی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت ایک سال کے دوران ایک ہزار پناہ گاہیں تعمیرکریگی، نسیم الرحمن کو بطور فوکل پرسن تعینات کردیا گیا ہے، فوکل پرسن کا آفس براہ راست وزیراعظم کے ماتحت کام کرے گا تاکہ سہولت کی راہ میں سرخ فیتے کی رکاوٹ آڑے نہ آ سکے۔

دریں اثناغیرملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، خواتین کی عصمت دری ، پیلٹ گنز کا استعمال، نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات عالمی برداری کی توجہ کے منتظر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں