راولپنڈی میں اخبارات کی ترسیل کیلیے سہولتیں فراہم کی جائیں اے پی این ایس

راولپنڈی میں اخبارات کی ترسیل اور دفاترمیں صحافیوں اوراخباری عملے کی حاضری میں سخت دشواری کاسامناہے۔اے پی این ایس


Express Desk November 17, 2013
شہرمیں اخبارات کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اور سہولتیں فراہم کی جائیں اے پی این ایس فوٹو: فائل

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)کے سیکریٹری جنرل مسعود حامد نے راولپنڈی میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثرہونے پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اے پی این ایس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انھوں نے کہاکہ راولپنڈی میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث اخباری صنعت بری طرح متاثرہوئی جس کی وجہ سے اخبارات کی ترسیل اور دفاترمیں صحافیوں اوراخباری عملے کی حاضری میں سخت دشواری کاسامناہے۔انھوں نے راولپنڈی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ امن وامان کی صورتحال بہترہونے تک اخباری عملے وصحافیوں کوان کے دفاترمیں حاضری اورشہرمیں اخبارات کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اور سہولتیں فراہم کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں