سرکاری ملازمت کیلیے امیدواروں کی تعلیمی اہلیت تبدیل

آئندہ 8 جماعتیں پاس پرائمری اور 16 جماعتیں پاس گریجوایٹ کہلائے گا


Yousuf Abbasi February 02, 2020
حکومت کی جانب سے سرکاری اداروں کو نئی بھرتیوں کیلیے ہدایت جاری۔ فوٹو: فائل

تعلیمی اصلاحات کے پیش نظرسرکاری اداروں میں بھرتیوں کے لیے نئی بھرتی پالیسی واضح کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے تعلیمی اصلاحات کے پیش نظرسرکاری اداروں میں بھرتیوں کے لیے نئی بھرتی پالیسی واضح کر دی گئی ہے، اس تناظر میں پرائمری کا درجہ 3 گریڈ بڑھا دیاگیا ہے یعنی 5 جماعتیں پاس پرائمری پاس نہیں کہلائے گا نہ سرکاری طور پر تصور کیا جائے گا بلکہ اب8 جماعتیں پاس پرائمری پاس تصور کیا جائے گا۔

اسی طرح دسویں (میٹرک) کے بعد 4 سالہ ایجوکیشن مکمل کرنے والے 14سالہ تعلیم کی بنیاد پرگریجویٹ تصور نہیں کیے جائیں گے بلکہ میٹرک کے بعد 6سالہ ایجوکیشن (2سالہ انٹر اور 4 سالہ بی ایس آنرز) گریجوایٹ تصور کی جائے گی اور یہی معیار مقرر کر دیا گیا ہے.

سرکاری محکموں میں پرائمری پاس اور گریجوایٹس مکمل کرنے والے افراد کے لیے اس تناظر میں حکومت نے تمام سرکاری اداروں کو مطلع کردیا ہے، تمام ادارے تشہیر کے وقت اہلیت کو اس نئے فارمولے کے مطابق واضح کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں