لاہورایئرپورٹ پر چینی مسافر کی حالت غیر کورونا وائرس کے شبے پر اسپتال منتقل

کورونا وائرس کے مشتبہ مسافر کی مکمل اسکریننگ کی جائے گی، ایوی ایشن ذرائع


طالب فریدی/ February 02, 2020
مسافر کی حالت بگڑنے کے بعد اسے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا فوٹوایکسپریس

ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بیٹھے چینی مسافر کے ناک سے اچانک خون نکل آیا جس کے باعث مسافر کو آئسولیشن روم سے فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق چینی مسافر پی آئی اے کی پرواز 313 کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچا، جہاں سے وہ چینی شہر ارومچی جانا چاہتا تھا لیکن چین کے لئے پرواز نہ ہونے کے باعث ایئرپورٹ لاؤنج میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک مسافر کی ناک سے خون بہنا شروع ہوگیا۔

مسافر کی حالت بگڑنے کے بعد ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں، چینی مسافر ڈیمنگ یاوکو فوری طور پر آئسولیشن روم لے جایا گیا۔



بعد ازاں مسافر کو ایمبولینس کے ذریعے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مشتبہ مسافر کی مکمل اسکریننگ کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں