پاکستانی فلموں کی کامیابی کے بعد 16 نئی فلمیں بنانے کی تیاریاں

لاہور کی فلم انڈسٹری نے بھی نئے لوگوں کا خیر مقدم کیا،یکجا ہوکر کام کرنے کا عزم


Pervaiz Mazhar November 18, 2013
لاہور کی فلم انڈسٹری نے بھی نئے لوگوں کا خیر مقدم کیا،یکجا ہوکر کام کرنے کا عزم۔ فوٹو: فائل

پاکستان فلم انڈسٹری کے مرکز لاہور جہاں جو گزشتہ ساٹھ سال سے فلم انڈسٹری کا مرکز رہا ہے لیکن چند سالوں سے رائل پارک میں ویرانی چھائی رہی،اب ایک بار پھر وہاں رونق نظر آنے لگی ہے۔

گزشتہ سال تک رائل پارک کے لوگ ٹیلی ویژن انڈسٹری سے وابستہ افراد کو جو فلم انڈسٹری کی بحالی میں سرگرم نظر آئے ان کے بارے میں لوگوں کا کہنا تھا ٹیلی ویژن ڈرامے بنانے والے کس طرح فلم انڈسٹری کو کامیاب بنا سکتے ہیں، ہم انھیں نہ تو ڈائریکٹر تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی فنکار،لیکن ان ہی نوجوان ٹیلی ویژن ادکاروں، پروڈیوسرز ،ڈائریکٹر نے جب باکس آفس پرآکر فلم انڈسٹری میںتہلکہ مچایا تو وہ دعوی دار جو ان کو ماننے کو تیار نہیں تھی یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ یہ ان نوجوانوں کا ہی کارنامہ ہے کہ جنھوں فلم انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دی، فلم انڈسٹری میں یکے بعد دیگرے فلموں کی کامیابی نے ایک نیا جوش جذبہ پیدا کردیا، ہمایوں سعید کی فلم میں شاہد آفریدی کی فلم کا شاندار بزنس اور پھر بلال لاشاری کی فلم ''وار'' کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔



اس فلم نے پاکستان کی 65سالہ تاریخ میں 25دن میں 20کرورڑ کا بزنس کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی،جس کے بعد پاکستان کی فلم انڈسٹری کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے محرم کے بعد کراچی اور لاہور میں 16نئی فلموں بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،اس فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری پاکستان کی کم عمر ڈائریکٹر کے طور پر اپنے آپ کو منوانے میں کامیاب ہوگئے، لاہور میں گزشتہ دنوں جشن کا سماں رہا جہاں لاہو ر فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے اس بات کو تسلیم کیا کہ یہ نوجوانوں کا دور ہے جو واقعی کچھ کرنے کا نہ صرف عزم رکھتے ہیں بلکہ انھوں نے ثابت بھی کردیا،رائل پارک کی رونقیں بھی دوبالا ہوگئیں ایک عرصہ سے بند فلمی دفاتر بھی کھلنے شروع ہوگئے، لاہور میں بہت سے فلم پروڈیوسر اور سنیمامالکان نے نئے سنیما کے قیام میں بھی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے، لاہور فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے ساتھ مل کر کام کرنے کا بھی عزم کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں