ٹنڈوآدم تشددکیسگرفتارلڑکی کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

روزینہ اورفراز قریشی مزید چارروزہ ریمانڈ پرکرائم برانچ حیدرآبادکے حوالے


Express News Desk September 04, 2012
روزینہ اورفراز قریشی مزید چارروزہ ریمانڈ پرکرائم برانچ حیدرآبادکے حوالے فوٹو : فائل

NEW DEHLI: ٹنڈوآدم تشددکیس میں گرفتارلڑکی روزینہ عمرانی کی ایڈیشنل سیشن جج شہدادپورکی عدالت میں ضمانت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

دوسری جانب ٹنڈوآدم کی عدالت نے روزینہ اور فراز قریشی کومزید چارروزکے ریمانڈ پرکرائم برانچ حیدرآباد کے حوالے کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج شہدادپورکی عدالت میںگرفتار روزینہ کے وکیل نے روزینہ اور ملزم فراز قریشی کا نکاح نامہ پیش کیا،ضمانت کی درخواست پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کر کے سماعت پانچ ستمبرتک ملتوی کردی۔

دوسری جانب ٹنڈوآدم کیس میں کرائم برانچ حیدرآباد نے دونوں ملزمان روزینہ عمرانی اورفرازقریشی کو پانچ روز کا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ ٹنڈوآدم ون کی عدالت میں پیش کیا،

جہاں عدالت نے دونوں کومزید چار روزکے ریمانڈ پرکرائم برانچ حیدرآبادکے حوالے کر دیا۔ دریں اثنا ٹنڈوآدم تشددکیس میں معطل ہونے والے اے ایس آئی شوکت آرائیں کو بحال کر کے دوبارہ بی سیکشن تھانے پر مقرر کر دیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں