عالمی سمندری مقابلہ آج شروع ہوگا7 ملک شریک ہوں گے

چین،سری لنکا،متحدہ عرب امارات،سعودی عرب ، پاکستان نیول اکیڈمی اورپاکستان میرینز اکیڈمی کے علاوہ کئی ٹیمیں حصہ لیں گی


Khusosi Report February 03, 2020
پاک بحریہ کے تحت مقابلوں میں سلینگ، تیراکی اور سمندر میں جان بچانے کی دوڑشامل ہو گی، گزشتہ سال کا مقابلہ چین نے جیتا تھا

LONDON: پاکستان نیوی کے زیراہتمام عالمی سمندری مقابلہ 2020 آج 3 فروری سے شروع ہوگا جو 6 فروری تک جاری رہے گا۔

بین الاقوامی سمندری مقابلے کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیوی فزیکل ٹریننگ اسپورٹس کلب میں تیراکی اور سمندر میں جان بچانے کی دوڑ کے اس عالمی مقابلے میں عوامی جمہوریہ چین ، سری لنکا ، متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ، پاکستان نیول اکیڈمی اور پاکستان میرینز اکیڈمی کے علاوہ کئی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

بین الاقوامی سمندری مقابلے کا خیال2013 میں پیش کیا گیا تھا اور اس کا پہلا ایونٹ پاکستان نیوی کے زیراہتمام 2015 میں منعقد کیا گیا تھا دوسرا بین الاقوامی سمندری مقابلہ2017 میں ہواتھا اب یہ تیسرا بین الاقوامی سمندری مقابلہ 3 فروری کو شروع ہوکر 6 فروری تک جاری رہے گا جس میں سلینگ ، تیراکی اور سمندر میں جان بچانے کی دوڑ کے مقابلے شامل ہیں۔

یہ بین الاقوامی سمندری مقابلہ 2 ٹیموں سے شروع ہو کر اب 7 بین الاقوامی ٹیموں کے مقابلے تک پہنچ چکا ہے جس میں یورپ اور مشرق وسطیٰ کی بحری ٹیمیں بھی شامل ہوںگی، بحری ٹیموں کے اس دوستانہ مقابلے کا مقصد ان ممالک کی سمندری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے، پاکستان نیوی کے زیراہتمام منعقدہ دوسرا عالمی سمندری مقابلہ عوامی جمہوریہ چین کی نیوی ٹیم نے جیتا تھا ، اس سال 3 فروری سے شروع ہونیوالے عالمی سمندری مقابلے میں 2 نئی ٹیمیں بھی شریک ہورہی ہیں اس طرح امسال یہ سمندری عالمی مقابلہ پہلے سے بھی زیادہ دلچسپ اور انتہائی کانٹے دار ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں