پی ایس ایل جیت کی جنگ ہے جس میں سب کچھ لگا دیں گے وہاب ریاض

کوشش ہے کہ اس دفعہ لیگ کا بہترین بولر بن کر نکلوں، وہاب ریاض


کوشش ہے کہ اس دفعہ لیگ کا بہترین بولر بن کر نکلوں، وہاب ریاض۔ فوٹو: فائل

فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل جیت کی جنگ ہے اور جیت کی اس جنگ میں اپنا سب کچھ لگا دیں گے۔

لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل جیت کی جنگ ہے، جیت کی اس جنگ میں اپنا سب کچھ لگا دیں گے، کوشش ہوگی کہ ماضی کی عمدہ کارکردگی کو اس ایڈیشن میں بھی دہراﺅں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پہلی دفعہ پاکستان میں ہونے جا رہا ہے،پوری دنیا کو یہ پیغام دینا بہت ضروری ہے کہ پاکستان پر امن اور محفوظ ملک ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ حارث رﺅف نے بگ بیش لیگ میں 5 آﺅٹ کیے، محمد عامر نے بھی اتنی ہی وکٹیں حاصل کیں، میں نے بھی 5 آﺅٹ کئے، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی پلیئرز میں کتنی صلاحیتیں ہیں، ہم تینوں میں مقابلہ ضرور ہے، گزشتہ 4 سال سے اوور آل ٹاپ وکٹ ٹیکر ہوں، کوشش ہے کہ اس دفعہ لیگ کا بہترین بولر بن کر نکلوں، ایک دفعہ موقع ملا تھا لیکن بدقسمتی سے نہ بن سکا۔

قومی پیسر نے کہا کہ ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے کا افسوس تو ضرور ہوتا ہے، میرا پختہ یقین ہے اور مجھے یہ لگتا بھی ہے کہ میری اسکلز سب سے بہتر ہیں، بولنگ کے ساتھ بیٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں بھی عمدہ سے عمدہ پرفارم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

وہاب ریاض نے واضح کیا کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ابھی ریٹائرمنٹ نہیں دی بلکہ آرام کے لئے کچھ وقت مانگا ہے تاہم جب تک مجھ میں جان ہے اور کھیلنے کا جذبہ موجود ہے، ملک کے لئے کھیلتا رہوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں