سعودی عرب ٹویٹر کے استعمال میں سب سے آگے امریکا کا نمبر آٹھواں

ملک کی 32 فیصد آبادی کا شمار ٹویٹر استعمال کرنیوالوں میں ہوتا ہے۔


Zubair Nazeer Khan November 18, 2013
ملک کی 32 فیصد آبادی کا شمار ٹویٹر استعمال کرنیوالوں میں ہوتا ہے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: سعودی عرب نے ٹویٹرکے استعمال میں پوری دنیا میں سبقت حاصل کرلی۔

واشنگٹن سے جاری کی جانے والی ایک سروے رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ایک تہائی سے زائدآبادی موبائل ٹیلی فون کے ذریعے انٹرنیٹ کے استعمال کی سہولت سے مستفید ہورہی ہے۔ ملک کی 32فیصد آبادی کاشمار ٹویٹر استعمال کرنیوالوں میں ہوتاہے۔ ٹویٹرکو متعارف کرانے والاخود امریکا اس فہرست میں 8ویں نمبرپر ہے۔

ٹویٹر کے استعمال پرپابندی کے باعث چین اس فہرست میں شامل نہیں۔ حیران کن طورپر ٹویٹر استعمال کرنے والے پہلے 5ممالک میںانگریزی بولنے والاکوئی ملک شامل نہیں۔ بھارت اور جرمنی ان ممالک میںشامل ہیں جہاں صرف ایک فیصدآبادی ٹویٹراستعمال کررہی ہے۔ دنیابھر میںسب سے زیادہ ٹویٹراستعمال کرنے والے پہلے 10ممالک سعودی عرب، انڈونیشیا، اسپین، وینزویلا، ارجنٹائن، برطانیہ، ہالینڈ، امریکا، جاپان اورکولمبیا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں