ہیری اور میگھن خود نہیں گئے انھیں نکالا گیا بریان کوکس

میڈیا اور کچھ نسل پرستوں نے جوڑے کو برطانیہ سے نکلنے پر مجبور کیا، بزرگ اداکار


APP February 07, 2020
امریکی گلوکارہ میڈوناکی ہیری اور میگھن کو نیو یارک میں اپارٹمنٹ کی پیش کش

اسکاٹ لینڈ کے بزرگ اداکار73 سالہ بریان کوکس نے ای ایس میگزین سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہیری اور میگھن خود نہیں گئے انھیں برطانیہ سے نکالا گیا ہے۔

بریان کوکس نے کہا کہ میڈیا نے ہیری اور میگھن کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا اور جب وہ ملک چھوڑ چکے ہیں تو ہمیں بے کار میں افسوس نہیں کرنا چاہیے۔ لیکن مجھے اس میں ذرہ بھی شک نہیں کہ ان کو ملک سے نکالاگیا اوران کو نکالنے والوں میں کچھ نسل پرست ہیں۔ ہیری اور میگھن کے ساتھ جو کچھ ہوا یہ انتہائی خوفناک ہے۔

کاکس نے کہا کہ ملکہ الزبتھ ایک حیران کن خاتون ہیں لیکن اس نے جو کیا وہ ناقابل یقین ہے۔ ہم اپنے معاشرے اور نظام سے جاگیردارانہ گرفت کو ختم نہیں کرسکتے۔ دوسری جانب ہیری اور میگھن نے کینیڈا میں اپنی نئی رہائش گاہ میں سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے۔

سابق شاہی جوڑے نے وین کوور میں واقع گھر کی بیرونی دیواروں پر جدید کیمرے نصب کرنے کے علاوہ دیواروں پر خاردار تاریں لگا دی ہیں تاکہ وہ برطانوی بادشاہی سے باہر اپنی پرائیویسی اور تحفظ کو مزید بہتر بنا سکیں۔

ادھر امریکی گلوکارہ میڈونا نے ہیری اور میگھن مارکل کو نیو یارک سٹی میں موجود اپارٹمنٹ کی پیش کش کردی۔ میڈونا نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ہیری، میگھن مارکل اور ان کے بیٹے آرچی کو مین ہیٹن میں موجود دو کمروں پر مشتمل اپارٹمنٹ میں عارضی قیام کی پیش کش کر دی۔ انہوں نے کہا کہ اس اپارٹمنٹ سے وہ مین ہیٹن کے دلکش نظارے دیکھ سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں