گندم کی امدادی قیمت 1400روپے من وزیراعظم نے منظوری دیدی

قیمت خرید بڑھانے کی سمری تیارکرلی گئی، ای سی سی باضابطہ منظوری دیگی


رضوان آصف February 08, 2020
مہنگائی کی وجوہات جاننے کے لیے 5 رکنی گروپ قائم،فضل میکن سربراہ مقرر۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گندم کی امدادی قیمت خرید1400 روپے فی من مقرر کرنے کی اصولی منظوری دیدی۔

گزشتہ روز وفاقی وزارت قومی غذائی تحفظ نے قیمت بڑھانے کی سمری تیار کر لی ہے جسے آئند ہ ہفتے میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں باضابطہ منظوری کیلیے پیش کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم نے پنجاب میں مہنگائی پر نظر رکھنے کیلیے رٹائرڈ وفاقی سیکریٹری فضل عباس میکن کی سربراہی میں5 رکنی فوکس گروپ تشکیل دے دیا۔

وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے وزیر اعظم کو بریفنگ میں تجویز دی تھی کہ گندم کی امدادی قیمت خرید بڑھا کر 1400 روپے من مقرر کیا جائے ،2015 ء میں حکومت نے امدادی قیمت 1200 سے بڑھا کر 1300 روپے فی من مقرر کی تھی اورچار سال تک قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ,ادھر فوکس گروپ کا گزشتہ رات نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں