رہائش گاہ کو پناہ گاہ بنانے کے خلاف عدالت جاؤں گا اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے وزیراعظم اور پنجاب حکومت کا گٹھ جوڑ قرار دیا۔


INP/Numainda Express February 09, 2020
سابق وزیر خزانہ نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے وزیراعظم اور پنجاب حکومت کا گٹھ جوڑ قرار دیا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحق ڈار نے پنجاب حکومت کی جانب سے رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

ن لیگ کے آفیشل ٹوئٹر پر جاری وڈیو بیان میں سابق وزیر خزانہ نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے وزیراعظم اور پنجاب حکومت کا گٹھ جوڑ قرار دیا، انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے میری رہائش گاہ کو بے گھر لوگوں کے لیے وقف کرنا توہین عدالت ہے کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے27 جنوری کو اس کیس میں حکم امتناع جاری کیا تھا۔ حکومت نے یہ اقدامات مفرور ہونے پر لیے ہیں لیکن بنیادی طور پر مفرور ہونے کا فیصلہ بھی غیر قانونی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں