لبنان میں ایرانی سفارتخانے کے قریب دو دھماکے سفارتکار سمیت 23 افراد ہلاک 145 سے زائد زخمی

زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، وزیر صحت


Reuters November 19, 2013
دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں اور اطراف کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا فوٹو:اے ایف پی

لبنان کے دارالحکومت میں ایرانی سفارتخانے کے قریب دو بم دھماکوں کے نتیجے میں ایران کے سفارتکار سمیت 23 افراد ہلاک جب کہ 145 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ ایک جانب کہا جارہا ہے کہ دھماکا کار میں نصب بارودی مواد پھٹنے کے باعث پیش آیا جب کہ دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ شہر کے جنوب سے دو راکٹ فائر کئے گئے جس کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا۔ دھماکوں کے باعث 23 افراد ہلاک جب کہ 145 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایران کے ثقافتی اتاشی ابراہیم انصاری بھی شامل ہیں۔ دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں اور اطراف کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر آنے جانے والے راستے بند کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ لبنان کے وزیر صحت علی حسن خلیل کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہےجس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں