ملک بھر میں پولیو کے مزید 4 کیسز سامنے آگئے

خیبر پختونخوا سے 2 جب کہ سندھ اور پنجاب سے ایک ایک کیس کی تصدیق


شاہدہ پروین February 09, 2020
رواں سال پولیو سے متاثرہ کیسز کی تعداد 12ہوگئی ہے فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا ، پنجاب اور سندھ میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

پولیوایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق تحصیل بٹنی کے 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، 22 جنوری کو بچے سے نمونے لے کر تصدیق کے لئے لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔ جن میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ سے 9 ماہ کی بچی میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے. 23 جنوری کو مذکورہ بچی کے بھی نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔

خیبر پختون خوا کے علاوہ سندھ و پنجاب سے بھی 2 نئے کیسز کو رپورٹ کیا گیا ہے. ملک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ کیسز کی تعداد 12ہوگئی ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں