مشرف کے ساتھ جو ہوامکافات عمل ہے ڈاکٹرعبد القدیر

سپریم کورٹ میں مشرف کا کیس کھلنا اس بات کامنہ بولتا ثبوت ہے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، ڈاکٹرعبد القدیر


Umair Ali Anjum November 20, 2013
سپریم کورٹ میں مشرف کا کیس کھلنا اس بات کامنہ بولتا ثبوت ہے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، ڈاکٹرعبد القدیر۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہاہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ جوبھی ہواوہ مکافات عمل ہے۔

اپنے کیے کی سزاانسان دنیااورآخرت میں بھگتاہے وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کومشرف کیس کے حوالے سے درخواست دینااورسپریم کورٹ میں انکاکیس کھلنااس بات کامنہ بولتاثبوت ہے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ان خیالات کااظہارانھوں نے ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ان کاکہنا تھاکہ میرے ذہن میں اس کیس کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں اورایک یہ بھی کہ کہیں حکومت سانحہ راولپنڈی سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے تواس کیس کونھیں کھول رہی ،ماضی میں اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے عاشورہ کے روزپنڈی میں پیش آنے والے واقعے کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں شیعہ سنی جھگڑانہیں ہے چند شرپسند افراد اس طرح کے واقعات میں ملوث ہیں جوعوام کومشتعل کرنے کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں عوام کوچاہیے کہ وہ اس سازش کوسمجھیں اورحکومت ان شرپسندوں کے چہرے بے نقاب کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں