ن لیگ کی ذیلی تنظیمیں ختم کرنے پر احسن اقبال سے پارٹی رہنما ناراض

ذیلی تنظیمیں ختم کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے احتجاجاً مرکزی و صوبائی قیادت کو استعفے ارسال کردیے


عمران اصغر February 12, 2020
ذیلی تنظیمیں ختم کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے احتجاجاً مرکزی و صوبائی قیادت کو استعفے ارسال کردیے . فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کی 2 ذیلی تنظیمیں ختم کرنے پر احسن اقبال سے پارٹی رہنما ناراض ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال کی جانب سے پارٹی کی 2 ذیلی تنظیموں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کو ختم کرنے کرنے کے نوٹی فکیشن اور سوشل میڈیا پر تشہیر کے معاملے پر کیپٹن (ر) صفدر اعوان، عقیل نجم ہاشمی، چوہدری کاشف نواز رندھاوا، چوہدری سرفراز افضل سمیت درجنوں مرکزی صوبائی اور اوور سیز عہدے داروں نے اپنے استعفے احتجاجاً مسلم لیگ (ن) کی مرکزی و صوبائی قیادت کو ارسال کردیے ہیں جب کہ مزید استعفے بھی آرہے ہیں۔

پارٹی کے اہم رہنماء نے ایکسپریس کو بتایا کہ مرکزی جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے آمرانہ سوچ اور انا پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی کی دو ذیلی تنظیموں کو ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس پر دو اہم ذیلی تنظیموں کی مرکزی اور صوبائی قیادت ان سے سخت نالاں ہیں۔

احسن اقبال نے گزشتہ روز اپنی انا پرستی میں بغیر مشاورت اور پارٹی آئین میں تبدیلی کیے بغیر مسلم لیگ (ن) کی یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کے حوالے سے نہ صرف ایک متنازعہ نوٹی فیکیشن جاری کردیا بلکہ اُسے مرکزی و صوبائی صدور تک پہنچنے اور منظور ہونے سے پہلے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے اسکی تشہیر ملک بھر میں کروادی جس پر ایم ایس ایف اور یوتھ ونگ کی مرکزی و صوبائی قیادت میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

پارٹی قائدین کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کے اس عمل پر یوتھ ونگ کا اتنا شدید ردعمل مسلم لیگ (ن) کی موجودہ سیاسی مشکلات میں مزید اضافہ کرسکتا ہے کیوں کہ ورکر اب کہہ رہے ہیں ووٹ کے ساتھ ورکر کو بھی عزت دو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں