جسٹس فیصل عرب ریمارکس دینے سے گریزکرتے ہیں

دھیمے اندازمیں کارروائی چلاتے ہیں، خصوصی عدالت ملکی تاریخ کااہم باب ثابت ہوگی


Asghar Umar November 21, 2013
دھیمے اندازمیں کارروائی چلاتے ہیں،خصوصی عدالت ملکی تاریخ کااہم باب ثابت ہوگی, فوٹو؛فائل

پرویزمشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کرنیوالی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عرب کو3رکنی عدالت کی تشکیل کانوٹیفکیشن بدھ کی شام موصول ہوا۔

تاہم عدالتی کارروائی کے آغاز کیلیے اسلام آباد میں عدالت کی معاونت کیلیے رجسٹرارکی تقرری کے ساتھ ساتھ تینوں ججوں کے لیے اسٹینوگرافرز، پٹے دار اوردیگربنیادی عملے کی ضرورت ہوگی اورمطلوبہ عملے کی دستیابی کی صورت میں ہی خصوصی عدالت اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے سکے گی۔



سینئر وکلانے بتایاکہ جسٹس فیصل عرب روایتی ججوں کی خصوصیات کے حامل ہیں اوردھیمے انداز میں عدالتی کارروائی چلاتے ہیں وہ مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دینے سے گریزکرتے ہیں اورطرفین کے وکلاکے دلائل انتہائی سکون سے سنتے ہیں ۔قانونی حلقوں کے مطابق اس عدالت کی تشکیل کے ساتھ ہی پاکستان کی نئی تاریخ کاباب شروع ہوگیا،اگر یہ عدالت پرویز مشرف کے خلاف غداری کامقدمہ خوش اسلوبی سے چلانے میں کامیاب ہوگئی توملک کو ہمیشہ طالع آزمائی سے نجات مل جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں