واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری معلومات شیئر کرنے پر پابندی

سیکشن آفیسر ویلفیئر3 ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے باضابطہ احکامات جاری کردئیے ہیں۔


Khalid Rasheed February 16, 2020
سیکشن آفیسر ویلفیئر3 ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے باضابطہ احکامات جاری کردئیے ہیں۔ فوٹو، فائل

پنجاب حکومت نے صوبے میں سرکاری دستاویزات اور اطلاعات واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں سرکاری دستاویزات اور اطلاعات غیر متعلقہ افراد پر عیاں ہونے کے خدشات کے پیش نظر واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ سیکشن آفیسر ویلفیئر3 ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے باضابطہ احکامات جاری کردئیے ہیں۔

کمشنر پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن، ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سروس ہاؤسنگ فانڈیشن ،سیکرٹری پنجاب بناونڈ بورڈ، ایڈیشنل سیکرٹری پی این ٹی ، ڈی جی اینٹی کرپشن ، ایم ڈی پنجاب پرکیورمنٹس ریگولیٹری اتھارٹی ، ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی کے علاوہ تمام سیکشن آفیسرز ،لا آفیسر ز اور اسٹیٹ آفیسرز کو بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔مراسلے کے مطابق پابندی کااطلاق فوری ہو گا۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پابندی لگانے کا فیصلہ وفاقی کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے 31جنوری کو جاری ہونے والے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں